تازہ ترین

کمشنر بلتستان نے بلتستان کے چارکرپٹ سرکاری محکموں کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

سکردو( نامہ نگار خصوصی) حال میں تعینات ہونے والے کمشنر بلتستان ڈویژن کیپٹن(ر) سید علی اصغر نے بلتستان ریجن کے چار کرپٹ ترین سرکاری محکوموں کو لگام دینے کی ٹھان لی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ تعمیرات عامہ، محکمہ تعلیم،صحت ,اور پانی و بجلی کو ٹھیک کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ ان چاروں محکموں میں بڑی خرابیاں ہیں اب آئندہ گڑبڑھ کرنے والے آفیسران رہیں گے یا میں رہوں گا عوام کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کرنے دونگا اب وہی کام ہوگا جو عوام کے مفادمیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری امور میں غیر ضروری سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی قانون کے مطابق کریں گے چاہے جتنی بھی مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے غیر ضروری سیاسی مداخلت سے سرکاری امور ٹھپ ہوکر رہ جائیں گے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی بجلی اور پانی کے مسئلے پرآئندہ کہیں کوئی احتجاج ہوا تو متعلقہ محکمے کے چیف انجینئر اور ایکسین کوعوام کے سامنے کھڑا ہونا ہوگا اور انہیں خود عوام کا سامنا کرنا پڑیگا اسی طرح ناقص ری کارپٹینگ پر تعمیرات عامہ کے آفیسران کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا مریضوں کو درپیش مشکلات پر محکمہ صحت کے ذمہ داران کو عوامی عدالت میں کھڑا ہونا ہوگا نااہلی اور غفلت برتنے والے آفیسران کا دفاع نہیں کیا جائے گا وہ خود اپنے کئے کی سزا عوام کی عدالت میں بھگتیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اں محکموں کو ٹھیک کرناچیلنج بن گیا ہے اس سلسلے میں بالکل سنجیدہ ہوں سرکاری آفیسران کی بلیم گیم بڑی تشویش ناک ہے اس طرح نظام کبھی نہیں چلے گا۔

About TNN-GB

One comment

  1. کیپتان صاحب خاک چیپ صاحب کو کھڑائیں گی۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*