تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی جسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے بعد اسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور آج ہی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ایمنسٹی اسکیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کر کے اپنے اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی، اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آج کابینہ نے مختلف نکات کی منظوری دی ہے، لوگ 31 جون تک اس اسکیم میں شامل ہوں گے، کابینہ نے بہت فیصلے کیے تاہم اہم فیصلہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم ہے، سکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کا مقصد ریونیو نہیں بلکہ معیشت دستاویزی بنانا ہے تاکہ معاشی پہیہ چل سکے اور یہ سادہ، عام فہم اور حقیقت پر مبنی سکیم ہے اس کا مقصد ڈرانا دھمکانا نہیں ہے بلکہ کاروبار کی حوصلہ افزائی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*