تازہ ترین

ضلع دیامر چلاس میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم،کئی افراد زخمی کئی گرفتار۔

چلاس(محمدقاسم )چلاس شاہین محلے میں دو گروپوں میں خونی تصادم۔افطاری سے قبل محلہ میدان جنگ بن گیا۔دونوں فریقین کے مابین فائرنگ اور پتھراو کے نتیجے میں چار افراد ذخمی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد گرفتار کر لئے۔تفصلات کے مطابق چلاس کے گنجان آباد محلے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور دونوں فریقین نے پہلے ایک دوسروں پہ پتھراو کیا پھر آتشی اسلحے سے فائرنگ کھول دی پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد پہ گولیاں لگی اور دو پہ پتھر لگے جنہں فوری طور پہ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس پہنچا دیا گیا۔جب کہ سٹی تھانہ پولیس نے بروقت اور فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے چار چار افراد کو گرفتار کر لیے۔ذرائع کے مطابق ذخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*