تازہ ترین

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور،وزیر اعظم کا قوم کے نام اہم پیغام۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک/ٹی این این)قومی اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔278ارکان اسمبلی نے بل کی منظوری کے لیے ووٹ دیا۔ کسی رکن نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج سابقہ فاٹا کے حوالے سے بل پاس کیا جارہاہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔عمران خان نے کہا این ایف سی ایوارڈ میں سے 3فیصد سابقہ فاٹا کو دیے جانے کی بات ہوئی تھی ۔مجھے امید ہے کہ صوبے این ایف سی ایوارڈ میں سے یہ رقم دینا ہوگا۔ سارے پاکستان کو کے پی کی مدد کرنا ہوگی۔قبائلی علاقوں کی ترقی تب ہی ممکن ہوگی جب تمام صوبے اس حوالے سے امداد کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ مشرقی پاکستان احساس محرومی کی وجہ سے علیحدہ ہوا۔ مشرقی پاکستان کے لوگوں کو ان کا حق نہیں ملا۔ سارے پاکستان کو یہ احساس نہیں ہونا چاہیے کہ انہیں ان کے حق سے محروم رکھا جارہاہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*