تازہ ترین

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام کے قریب ،ضلع شگر میں یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء خوردنوش سےخالی۔

شگر(عابدشگری) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام کی جانب گامزن مگرضلع شگر میں قائم تمام یوٹیلیٹی سٹوروں میں ضرورت کی بنیادی اشیاء نہ پہنچ سکا۔غریب عوام سبسڈی والے اشیاء کی حصول سے محروم رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق ہر سال یوٹیلٹی سٹوروں پر رمضان پیکچ پہنچ جاتے تھے جس کے باعث غریب روزہ دار اس پیکچ سے فائدہ اٹھاتے تھے تاہم امسال رمضان کی سات تاریخ گزر گئی ہے سٹوروں پر ایک بھی شے نہیں پہنچ سکا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان ر مضان پیکچ سے مکمل طور پر محروم رہ گئے ۔پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوا اور تمام یوٹیلٹی سٹورز خالی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے تمام اشیاء پر سبسڈی دی تھی اور گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں ضروری اشیاء موجود تھے۔ اس دفعہ تبدیلی سرکار نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو اشیاء فراہم نہیں کیا جس سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے لہذا حکومت فوری طور پر اشیاء ضرریہ پہنچا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام بھی رمضان پیکچ سے مستفید ہو ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*