تازہ ترین

ایس سی او نے سکردو موضع گول میں SCOM جبکہ کھرمنگ الڈینگ میں 4G سروس کا آغاز کردیا۔

سکردو (عابدشگری)ایس سی او کا تحفہ، موضع “گول” میں SCOM ،کھرمنگ الڈینگ میں 4G کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ٹیلی مواصلات کی سہولت فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے اسپیشل کمیونیکشنز آرگنائزیشن نے ضلع سکردو کے موضع “گول” میں باقاعدہ طور پر BTS انسٹال کر کے SCOM سروس کا آغاز کر دیا ہے ساتھ ہی ضلع کھرمنگ کے علاقے کھرمنگ الڈینگ میں 4G سروس فراہم کر دی ہے جس پر مزکورہ علاقوں کے عوام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی او کا شکریہ ادا کیا ہے۔اہلیان گول نے ایس کام سروس کی باقاعدہ فراہمی پر ایس سی او زندہ باد کے نعرے بلند کیے جبکہ کھرمنگ الڈینگ کے عوام نے بھی ایس سی او کی جانب سے فور جی کی فراہمی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فور جی کی سہولت حاصل ہونے سے جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی کی تمام سہولیات پوری ہو گئی ہیں۔ مزکورہ علاقوں کے عوام نے عوامی ضروریات کا ادراک کرنے اور دور افتادہ علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی سہولت فراہم کرنے پر خصوصی طور پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل ثاقب اقبال اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹ کرنل راجہ انعام الحق کیانی کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں یوں ہی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔واضح رہے اس سے قبل ایس سی او نے حسن آباد، شگر خاص، ترکتی میں 4G سروس کا آغاز کیا جبکہ بتدریج مزید علاقوں میں بھی ایس کام اور تھری جی، فور جی سروس فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*