تازہ ترین

وفاقی وزارت داخلہ کے گیارہ مذہبی اور سماجی تنظیموں پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این )وفاقی وزارت داخلہ نے نیپ پر عمل درآمد تیز کر دیا اور 11 تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق 11 تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کے تحت لگائی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی 11 تنظیموں کا تعلق جیش محمد، جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے ہے۔
پابندی کی فہرست میں شامل تنظیموں میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور،الدعوہ الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔فہرست میں شامل دیگر تنظیموں میں الفضل فاونڈیشن ٹرسٹ لاہور،موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ،المدینہ فاونڈیشن لاہور،معاذبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور،الایثار فاونڈیشن لاہور،الرحمت ٹرسٹ ارگنازیشن بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*