تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ، عوامی ایکشن کمیٹی نے مسترد کردیا۔

گلگت (ٹی این این) بجلی بل میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے گلگت بلتستان میں سروس چارجز کے علاوہ کسی کی من مانی قبول نہیں ہوگی.گلگت بلتستان میں پہلے سے ہی لوگ بجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بلات ادا کررہے ہیں.ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ بجلی تعلیم صحت سمیت بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمداری ہے لیکن گلگت بلتستان میں پانی کی فراوانی کے باوجود بجلی عوام پر بوجھ بن رہی ہے کبھی سمارٹ میٹر کے نام پر تو کبھی کمرشل کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ آج تک گلگت بلتستان میں پیدا کی جانے والی اکثر بجلی لوکل اے ڈی پی سے ہے اپنے پانی اپنے پیسے سے پیدا ہونے والی بجلی پر بل ادا کرنے کیلئے عوام کسی صورت تیار نہیں.انہوں نےکہا کہ اگر اس طرح کے اقدامات عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو عوامی ایکشن کمیٹی شدید ردعمل کا اظہار کریگی۔انہوں نےکہا کہ گورنمنٹ گلگت بلتستان پہلے اپنی ذمداری پوری کرے ہیٹنگ کوکنگ اور لائیٹنگ کیلئے بجلی فراہم کرے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس پر کام کریں پھر بات کی جائے جب تک بجلی کی لوکل پیداوار ہے گورنمنٹ سروس چارجز لینے کی پابند ہے.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*