تازہ ترین

گلگت بلتستان میں عوام پر بجلی کی قیمتوں کابم گرانے کی تیاریاں شروع۔

گلگت(نامہ نگار خصوصی) ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں3 سو فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات نے سردیوں اور گرمیوں میں بجلی کے الگ الگ ٹیرف متعارف کر واتے ہوئے فی یونٹ قیمت تین روپے سے بڑھا کر 10 روپے تک کرنے کی تجویز دی ہے ۔ نئے ٹیرف مطابق گرمیوں میں گھریلو صارفین کے لئے 100 یونٹ تک 2روپے ‘ 200 یونٹ تک 4 روپے ‘500 یونٹ تک 5 روپے اور 500 یونٹ سے زائد پر 6.50 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا ۔ کمرشل صارفین سے 300 یونٹ تک 6 روپے اور300سے زائد یونٹس پر 8.50 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا انڈسٹریز سے 500 یونٹس تک 7 روپے اور 500 سے زائد یونٹس پر9.50 روپے فی یونٹ وصول کیا جائے گا جبکہ سردیو ں میں گھریلو صارفین سے 100 یونٹس تک 5 روپے ‘ 200 یونٹس تک 7 روپے ‘ 500یونٹس تک 9 روپے اور 500 سے زائد یونٹس تک 10روپے فی یونٹ کے حساب سے چارج کیا جائے گا کمرشل صارفین سے 100 یونٹس تک 8 روپے اور 100 سے زائد یونٹس پر 9 روپے کے حساب سے وصول کیا جائے گا اسی طرح کمرشل صارفین سے 100 یونٹس تک 8 روپے اور 100 یونٹس سے زائد پر 9 روپے فی یونٹ جبکہ انڈسٹریز سے 500 یونٹس تک 9 روپے اور 500 سے زائد یونٹس پر 10.50 روپے فی یونٹ کے حساب سے چارج کیا جائے گا واضح رہے کہ موجودہ اوقات میں فی یونٹ 2 روپے سے 5روپے فی یونٹ تک حساب سے بجلی بل وصول کیا جاتا ہے ۔ بجلی کی نئی قیمتوں کا اگلے چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*