تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر سکردو کاڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹورسمیت شہر بھر کی مارکیٹوں پر چھاپہ۔

سکردو(ٹی این این) اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹور پر چھاپہ، مارکیٹ میں بھی درجنوں دوکانوں پر بھاری جرمانے، ہسپتال میں عوام کو مفت ادویات میسر ہونا چاہئے، کسی کو طے شدہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے نہیں دیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کا اظہار خیال ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے روزانہ بنیاد پر چھاپے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سکردو غلام علی اور اس کی ٹیم نے علی چوک تا ریڈیو پاکستان چوک سکردو کے مختلف جنرل سٹوروں ، سبزی فروشوں اور گیس سلنڈر کی دوکانوں پر چھاپے لگائے۔ دوران چھاپہ زائد قیمت وصول کرنے والے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا اگلی دفعہ حکم نامے کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں دوکان سیل کیا جائے گا اور دوکاندار کو جیل خانہ کے مہمان بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور تحصیلدار سکردو نے عوامی شکایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو کے ڈسپنسری اور سٹور کا معائنہ کیا۔ جہاں لوگوں نے بھی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے ایم ایس کو بلا کر ان سے معاملے کی نسبت چھان بین کی۔ اس موقع پر ایم ایس کے ہمراہ سٹور کا ملاحظہ کیا گیا اور ادوایات کی سٹاک چیک کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی سفارش اور تعطل کے غریب عوام کو ادویات کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو ڈاکڑ اشرف نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ قلیل فنڈز کے باجود ایک مریض پر 50 سے 60 ہزار روپے خرچ کرتی ہے۔ ہر مریض کو سٹور میں موجود تمام ادویات مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا کہ غریب مریضوں کو کلنک کا چیٹ دینے کی بجائے ہسپتال کے سٹور سے ادویات فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ڈسپنسر کو ادویات کی فراہمی کا پابند بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا کہ عوام الناس کو ہر قسم کی ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر کوششوں کو جاری رکھے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*