تازہ ترین

ایرانی ڈرون نے خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے کی انتہائی قریب سے ویڈیو بنا لی۔

تہران (نیوز آن لائن/ٹی این این) ایرانی ڈرون نے خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے کی انتہائی قریب سے ویڈیو بنا لی۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ امریکا کے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا جواب ہے۔جہاں پرندہ بھی پر نہ مار سکا وہاں ایرانی پاسداران انقلاب کا ڈرون طیارہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے راڈار کو چکما دے کر انتہائی قریب سے اس کی ویڈیو بنا لایا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی ہائی کوالٹی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایف اٹھارہ طیاروں کے پروں پر لکھے نمبر بھی صاف پڑھے جا سکتے ہیں۔ امریکی جہاز کی ویڈیو ایرانی دیسی ساختہ ڈرون طیارے “ابابیل ” نے بنائی ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا جواب ہے۔ ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور نامی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج فارس میں تعینات ہے۔ کروز میزائل سے لیس بحرہ بیڑے پر تقریباً نوے جہاز اور ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*