تازہ ترین

گلگت کا نوجوان سوشل میڈیاکا ہیرو بن گیا، عوام نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ۔

گلگت (ٹی این این) گلگت کے نواحی علاقہ حراموش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے تاریخی کارنامے سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حراموش سے تعلق رکھنے والا نوجوان خوشدار حسین جنکا تعلق حراموش کے گاوں ہانوچل کے انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے کسی نجی اسکول میں ٹیچر ہے۔ مورخہ بائیس اپریل کو اپنے بچے لیکر ہسپتال آیا واپس جاتے ہوئے گلگت دریا سے گذرتے وقت لوگوں کا ہجوم اور شور سن کے قریب گیا اور دریا میں نظر پڑی تو دیکھا کہکوئی آدمی دریا میں ڈوب رہا ہے۔ نوجوان خوشدار حسین نے اپنے بیوی بچے کو راستے میں چھوڑ کے دریا میں چھلانگ لگادی اور جبکہ موقع پر ریسکیو 1122 کا عملا بھی موجود تھے لیکن کسی نے چھلانگ لگانے کی ہمّت تک نہیں کی موقع پر موجود لوگ ہزاروں میں تھے لیکن دریا میں ڈوبنے والے کو بچانے کی کوشش کرنے کے بجائے تماشا دیکھ رہے تھے۔ نوجوان خوشدار حسین اپنے بچوں اور خود کی زندگی کا پراہ کئے بغیر دریا میں کود کر ڈوبنے والے شخص کو بچاکر دریا سے باہر نکال لائے۔ اُن کی اس تاریخی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گیا ہے گزشتہ کئی روز سے لیکن آج تک ہزروں افراد نے اُن پر فخر کرتے ہوئے حکومت سے اس طرح کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ہزار افراد کی جانب سے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دلیر نواجوان کو اعزازات سے نوازیں اور اُنکی قابلیت کے مطابق ریسکو 1122 میں اُنہیں فوری طور پر نوکری دیں تاکہ اس طرح دلیر اور بہادر نوجوان مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکے۔ سوشل میڈیا پر کئی درجن فیس بُک پیج پر اس حوالے سے پوسٹ کیا جارہا ہے جسے لوگ پانی کی طرح شیئر کر رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ اس نوجوان کو جان پر کھیل کر جان بچانے کا صلہ دیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*