تازہ ترین

نیب کی بڑی کاروائی؛ بھٹو ہاوس نوڈریرو سے آصف زرداری کا قریبی ساتھی گرفتار۔

نوڈیرو(ویب ڈیسک/ٹی این این)نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھٹو ہائوس میں چھاپے کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب جے آئی ٹی نے نوڈیرو میں کارروائی کرتے ہوئے بھٹو ہائوس کے انچارج عبدالندیم بھٹو کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق عبدالندیم بھٹو نے جعلی بینک اکائونٹس سے رقم نکلوائی تھی، جبکہ ان کو بھٹو ہائوس کا انچارج سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*