تازہ ترین

مشیر اطلاعات شمس میر جتنا قد ہے اتنی ہی بات کیا کریں۔ رہنما پیپلزپارٹی

استور (بیورو رپورٹ)شمس میر جتنا قد ہے اتنی ہی بات کیا کریں۔ وکلاء صحافی برداری اور سیاسی لوگوں کے حوالے سے بے تکے بیانات بند کرے۔خیراتی عہدہ فریاد کرکے لینے سے کسی کا قد کاٹھ نہیں بڑھ جاتا۔ شمس میر خود ہی ڈسکو ٹائپ کے ورکر رہے ہیں۔ ایسے ڈسکو ورکروں کیوجہ سے حقیقی کارکن آج مسلم لیگ خیرباد کرچکے ہیں۔ ماضی میں خود کو جیالا ثابت کرانے کے لئے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں سے سفارشی لیٹر پیڈ لینے والا آج خیراتی عہدہ لے کر بہت بڑا نظریاتی مسلم لیگی بنا پھرتا ہے۔ شمس میر جیسے آڑان بھرنے والے کارکنان کو سیاسی اصطلاح میں لوٹا کہتے ہیں۔کمیشن خوری اور ٹرانسفارمروں کے پیسے بٹورنے کے بعد جسطرح کا لہجہ وہ آپنا رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ موصوف مزید جیپ بھرنے کے لئے ایسے بیانات دے کر آقا کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی سیاست میں شمس میر جیسے لوگوں کو خیراتی عہدے دے کر حقیقی کارکنان کیساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ شیخ رشید جیسا بدتمیز لہجہ آپنا کر شمس میر سیاسی کارکنان کی محفلوں میں گر چکے ہیں۔ آمجد آیڈوکیٹ اور جمیل احمد کی عوامی سیاست نے حفیظ اور خیراتی ٹیم کی راتوں کی نینیدیں حرام کر دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات وزیر نعمان نے آپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شمس میر حکومت کے آخری ادوار میں زیادہ بڑھکیں نہ مارا کریں۔ مسلم لیگ کے حقیقی ورکروں کے پاس انکی کیا اوقات ہے وہ ہم بہتر جانتے ہیں۔ بس کچھ لوگوں کی خوشامد کرکے وہ آپنی تنخواہ لینے کی مدت کچھ سال اور بڑھانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ شیخ رشید جیسا سٹائل آپنا کر وہ گلگت بلتستان کے سیاسی کارکنان میں آپنا وقار گنوا چکے ہیں

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*