تازہ ترین

کرپشن اور اقرباء پروری کےستائےاسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا حلقہ آج بھی پتھرکے دور میں۔

کھرمنگ(ٹی این این) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر حاجی فدا محمد ناشاد کے حلقہ آج بھی ترقی اور تعمیر کے حوالے سے پتھروں کے زمانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اُن کے حلقے میں ذیادہ تر سرکاری منصوبے سفارش کی بنیاد پر لوگوں کودی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پراجیکٹس کا غیر معیاری اور قبل از وقت خرابی ضلع کھرمنگ سکردو حلقہ نمبر 3 میں معمول کی بات ہے۔ فدا ناشاد کے حلقے میں عوامی حلقوں کا ہمیشہ سے شکوہ رہا ہے کہ اسپیکر ہر علاقے میں چند افراد کو نواز کر عوام کو بیوقف بنا کر ہمیشہ ووٹ لیتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت چند علاقوں کے علاوہ ذیادہ تر علاقے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قبرستان کا منظر پیش کر رہاہے۔ ویسے تو بہت سے ایسے پراجیکٹس ہیں جہاں ناشاد کی سفارش پر بغیر کسی تکمیل کے ٹھیکدار فنڈو وصول کرتے رہے ہیں لیکن مہدی آباد پندہ پُل جسے سابق وزیر قانون اور موجودہ جج وزیر شکیل کے دور میں منظور کرکے اُنہوںنے اپنے کسی رشتہ دار کو ٹھیکہ دیا تھا لیکن وہ تکمیل نہیں کرسکے جسے بعد میں ناشاد نے اپنے کسی سیاسی سپورٹر کو ٹھیکہ دیکر مکمل کیا۔ لیکن اس پُل کی تعمیراتی کام میں غیرمعیاری مٹیرل استعمال کرنے کی وجہ سے فروری 2017 میں یہ پُل افتتاح سے قبل کی برف باری برداشت نہ کرکے دریا برد ہوگئے لیکن متعلقہ ٹھیکدار سے آج تک کوئی پوچھنے والا نہیں۔سوشل میڈیا پر مسلسل احتجاج کرنے کے بعد گزشتہ ماہ نیب نے اس پُل کے سائٹ کا دورہ کیا اور بتایا جارہا ہے کہاس حوالے سے چھان بین کرنے کیلئے استعمال والے مٹیرل کا سمپل لبارٹری چیک کیلئے بیج تو دیا ہے لیکن اب تک اس کرپشن میں ملوث عناصر کو قانون کے گرفت میں نہیں لایا جاسکا۔
اس وقت مہدی آباد پندہ گاوں جو دریا سندھ کے اُس پار آبا د ہیں اور اُس گاوں کے طلبہ و طالبات روز اسکول جانے اور عوام اور ملازمین ،بیمار اور ضعیف افراد اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دیسی ساختہ کشتی سے دریا سندھ پار کرتے ہیںجو دریا میں پانی کا سطح بلند ہونے یا ٹیوب سے ہوا نکلنے کی صورت میں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پندہ کے طالب علموں کی سہولت کیلئے سرکاری سطح پر کشتی کا انتظام کریں اور پندہ پُل کی تعمیراتی کام میں کرپشن کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے گرفت میں لائیں اور پُل کی از سرنو تعمیر کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*