تازہ ترین

گلگت بلتستان میں SCO عوام کو بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ترجمان ایس سی او

سکردو(پ ر) سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (SCO)ایک حکومتجی ادارہ ہے جو کہ GB کے عوام کو ٹیلی کام کی بنیادی اور جدید سروسز مہیا کرتا ہے SCO GB میں لینڈلائن GSM،وائر لیس اورا نٹر نیٹ 3G/4G جیسی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے والا واحد اور لیڈنگ ٹیلی کام آپریڑہے ۔پورے گلگت بلتستان میں SCO نیٹ ورک کی کوریج وہاں تک ہے جہاں اور کوئی نیٹ ورک جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔جیسا کہ شمشال ،چپورسن،پھنڈ ٹیرو،یاسین ،اشکومن ،ہسپر .منی مرگ ،بنیال اور کے ٹو کے دامن میں واقع اسکولی جیسے دوردراز اور دشوارگزار علاقے۔ SCO گلگت بلتستان میں نہ صرف اپنے نیٹ ورک کو وسیع کیا ہے بلکہ ان تمام علاقوں میں میڈیا اور سروسز کی کارکردگی اور معیارکو مزید بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔اس وقت پورے GBمیں SCO کے 130 سے زائد ٹاور انسٹال ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے نیٹ ورک کے مقابلے میں 70% زیادہ ہے۔ اسی طرح GBکے مختلف علاقوں میں سروس کو 2G سے اپ گریڈ کرکے 3G/4G میں تبدیل کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور حال ہی میں جوتل ،تھنگداس ،گلاپور،تھورداس ،شگر ،پیون کو 3G/4G سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ عنقریب یاسین ،گوپس،گاہکوچ بالا،داریل،تانگیر ،چٹورکھنڈ،تھورنالہ اور استور ڈی ٹاپ کو بھی 3G/4Gسے منسلک کردیا جائیگا۔ اور یہ سب کچھ SCO کی کار کردگی اور کامیابی اور عوام دوست ہونے کا عملی ثبوت ہے۔البتہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ محدود گروپس کے ذریعے SCOکے خلاف بے جا،بلاجواز اور حقائق کے منافی مخالف پر مبنی خبریں چلاکر ادارے کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او GBمیں انٹرنیٹ اور DSL سروس کی فراہمی میں ناکام ہو چکاہے اور ان کو سروسزکی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ۔ جبکہ علاقے کو3G/4G سے دور رکھا گیاہے ۔واضح رہے کہ SCOکے حوالے سے کی گئی یہ باتیں غلط اور حقائق کے منافی بدنیتی پر مبنی ہیں ۔ ان کی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے یہی کافی ہے کہ ان کے مطابق SCO کا سامان 18ویں صدی کا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت تو ٹیلی فون بھی ایجاد نہیں ہوا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ SCO نے باوجود وفاقی حکومت کے ادارے PTA کے باقاعدہ اجازت سے پہلے ہی کورٹ سے stay لیکرGBکے عوام کیلئے کامیابی سے 3G/4G سروس شروع کررکھی ہے ۔ تاکہ جب تک دوسرے نیٹ ورکس کو اجازت نہیں ملتی ہے تب تک یہاں کے عوام ان جدید سہولیات سے محروم نہ رہیں۔ اب اگر دوسرے نیٹ ورکس GBمیں 3G/4G سروس شروع کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے تو اس میں SCOکا کیا قصور۔ حقیقت یہ ہے GB میں SCO کا بے شمار ڈیٹا استعمال ہورہاہے ۔ اورحالیہ اعداد و شمار کے مطابق صرف گلگت میں SCOM پر روزانہ 70 ہزار Mb جبکہ ایس نیٹ (DSL) پرایک ملینMb ڈیٹااستعمال کیا جاتا ہے جو کہ حیران کن طور پراندازے سے بہت زیادہ ہے ۔ آخر میں صرف یہ کہنا ہے کہ عوام اور SCO صارفین حقائق کے منافی اور ادارے کے خلاف بدنیتی اور گمراہ کن بیانات پر بالکل دھیان نہ دیں ۔اور حقیقت یہ ہے کہ SCO نے ہمیشہ اپنے صارفین اور علاقے کے عوام کو ٹیلی کام کی تمام تر سہولیات اعلی معیار اور ارزاں نرخوں پر ان کے دھلیز تک پہنچانے کیلئے کا میابی سے اپنا سفر جاری رکھا ہو ا ہے ۔اور یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*