تازہ ترین

واپڈا کے خلاف اب دما دم مست قلندر ہوگا قومی الائنس گلگت بلتستان

سکردو(ٹی این این ) چیئرمین قومی الائنس گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) گلگت بلتستان عباس سفیر ایڈوکیٹ اور کرسمہ تھنگ الڈینگ یوتھ کے صدر و یوتھ الائنس گلگت بلتستان کے چیئرمین وزیر حسنین رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سکردو میں بجلی کی قلت کے زمہ دار واپڈا حکام پر عائد ہوتی ہے صوبائی حکومت نے واپڈا حکام کو واپڈا پاور ہاوس ون ٹو تھری کا مشینری کو ٹھیک کرنے کیلئے سات کروڑ کئی عرصہ پہلے واپڈا کے حوالہ کردیا تھا اس کے باوجود واپڈا حکام غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشینوں کی مرمت کا کام میں تاخیر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان سے پہلے واپڈا پاور ہاؤس ون ٹو تھری کا مشینوں کا فوری مرمت کا کام شروع کیا جائے ورنہ واپڈا افس کا گھیراو کرینگے اپ احتجاج واپڈا کے خلاف ہوگا اور حالات خراب ہونے کے تمام زمہ دار واپڈا حکام پر عائد ہونگے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*