تازہ ترین

چوہدری نثار علی خان پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ، تہلکہ خیز خبر آگئی۔

اسلام آباد (ٹی این این) نجی ٹی وی دنیا نیوز سے وابستہ رپورٹر حسن رضا نے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری نثار جلد ہی پنجاب اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھاسکتے ہیں۔ اپنے ٹیوٹر پیغام میں اُنہوں نےچوہدری نثار علی خان کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مضبوط امیدوار ہوں گے اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ان کی کچھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے جبکہ دیگر کئی وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ممکنہ طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*