بلتستان میں پولیس کی فول پروف سکیورٹی کا پول کھل گیا عاشورا کے دن قتل گاہ شریف سکردو کے قریب سے مارٹر گولے برآمد ہو ئے، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی۔

سکردو( تحریر نیوز) یوم عاشور کے دن سکردو شہر کے بلکل عقب میں واقع قتل گاہ شریف کے میدان سے دو مارٹر گولے اور چار مارٹر گولوں کے خول برآمد ہوگئے۔ عین اُسی جگے پر کچھ ہی لمحے میں ماتمی جلوسوں نے پونچنا تھا ۔تفصیلات کے مطابق جلوس پونچنے سے کچھ ہی دیر قبل چند بچوں کومارٹر گولوں اور خول کے ساتھ کھیلتے دیکھا تو پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے دو مارٹر گولے اور چار مارٹر گولوں کے خول کو قبضے میں لیکر سرفہ رنگا میں تلف کردیا۔

سکردو میں عاشورا کے دن اس قسم کے واقعات کا رونما ہونا سیکورٹی کی صورت حال پر سوالیہ نشان ہے اور یہ بات ایک حقیقت ہے کہ تمام تر دعوں کے باجود آج بھی بلتستان جیسے پرُامن علاقے میں سیکورٹی رسک موجود ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc