تحصیل پھنڈر کے گاوں ٹیرومیں پی پی ایچ ائی کے زیر نگرانی چلنے والی ہسپتال میں تعینات ایل ایچ وی پانچ مہینے سے ڈیوٹی سے غائب ،ایل ایچ وی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

غذر(پ،ر ) تحصیل پھنڈر کے گاوں ٹیرومیں پی پی ایچ ائی کے زیر نگرانی چلنے والی ہسپتال میں تعینات ایل ایچ وی پانچ مہینے سے ڈیوٹی سے غائب۔علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا پی پی ایچ ائی کی طرف سے ہسپتال ہذا میں تعینات ایل ایچ وی کو پانچ مہینے پہلے تبادلہ کرنے کے بعد تاحال کوئی ایل ایچ وی تعینات نہیں کیا گیا ہے ۔ ایل ایچ وی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مریضوں کی
علاج کے حوالے سے سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ہسپتال میں زچگی مد میں بھی مدد نہیں مل رہی ہے لوگ خواتین کو لے کر گوپس یا گاہکوچ لے جانے پر مجبور ہیں اکثیر اوقات انہیں آمدرافت کے مسائل کو بھی سامنا کرناپڑ رہا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پی پی ایچ آئی غذر بالائی علاقوں کے لوگوں کو صحت کے سہولیات دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے ،حکومت وقت عوام کو بنیادی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔بصورت دیگرعوام اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc