گلگت میں عاشورہ محرم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات،شہر بھر میں سو کے قریب فیکس کیمروں اور ڈرون کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی گلگت بلتستان۔

گلگت( تحریر نیوز) گلگت میں عاشورہ محرم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل،شہر بھر میں فکس 100 کمیروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پولیس کے 1200 سو جوان عاشورہ کے جلوس کی نگرانی پر مامور ہیں پولیس کے علاوہ رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاوٹس بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے. جبکہ پاک فوج کو بھی سٹینڈبائی رکھا گیا ہے.آئی جی گلگت بلتستان کا میڈیا سے گفتگو۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ پورے خطے میں 151 سے ذیادہ عاشورہ کے جلوس برآمد ہونگے اور ہر ضلع میں انتطامیہ سیکورٹی کے حوالے سے بلکل چوکس ہیں، شاہراہ قراقرم بھی 10 محرم الحرام کو مکمل بند کیا جائے گا. گلگت شہر میں جلوس کی نگرانی کے لئے دو ڈرون کیمروں کے علاوہ 100 فکس کیمرے سے کی جائے گی جلوس کے راستوں کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے.

گلگت شہر میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس جامع امامیہ مسجد امامیہ سے صبح 8 بجے برآمد ہوگی. جو اپنے روایتی راستے گھڑی باغ،اتحاد چوک جماعت خانہ بازار ، ہسپتال روڈ، سے ہوتی ہوئی واپس خزانہ روڈ سے دوبارہ جامع امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا. جلوس کے راستوں میں مختلف تنظمیوں کی جانب سے سبیلین لگائی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc