وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ہر ضلع میں انتہائی تیزی سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی گلگت بلتستان ایک ترقی یافتہ خطے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حاجی غندل شاہ

چلاس (تحریر نیوز ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ہر ضلع میں انتہائی تیزی سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی گلگت بلتستان ایک ترقی یافتہ خطے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنی ایک بیان میں کہا کہ سابق حکومت کے دور میں جتنی سکیمیں دی گئی تھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سک پڑی تھیں لیکن موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پنجاب طرز کی سپیڈی ورک کا آغاز کیا جس کے مثبت نتائج نکلنا شروع ہو گئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے پروگرام سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے تین سالوں میں گلگت بلتستان کا ہر ضلع ایک ترقی یافتہ ضلع کی حثیت اختیار کرے گا انہوں نے کہا کہ ہر منصوبے کے لئے مختص رقم کام کے ساتھ ساتھ ادا کیا جارہا ہے جو ایک وژینری پالیسی ہے تاکہ کوئی منصوبہ ادھورا نہ رہے ۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے وژن پر انشاءاللہ مکمل عملدرآمد ہی ترقی کا نشان ہے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc