تازہ ترین

ضلع شگر میں انسداد پولیو مہم 22اپریل سے شروع ہوگا ،جس میں12ہزار 19ٹارگٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جائے گا۔

شگر(عابدشگری) ضلع شگر میں انسداد پولیو مہم 22اپریل سے شروع ہوگا جس میں12ہزار 19ٹارگٹ بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جائے گا۔جس لیکئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت شگر نے حکمت عملی تیارمکمل کرلیا۔اس سلسلے میں تمام 10یونین کونسلوں میں اس مہم کا کامیاب بنانے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے لئے شگر کو دو زرون میں تقسیم کردیا گیا ہے باشہ زون میں ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی اور ڈی ڈی ایجوکیشن کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیم کام کرئے گی جبکہ برالدو زرون میں ایکسیئن بی اینڈ آر اور ڈی ایف او کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیم کام کرئے گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع زید کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ ،اے سی شگر زین العابدین میرانی ،ایس پی شگر ضیا اللہ ،سمیت تمام محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ نے کہا کہ شگر بھر میں 12ہزار 19بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ 22سے 25اپریل تک اس مہم کو جاری رکھا جائے گا اوراس مہم کو کا میاب بنانے کے لئے 15ایریا انچارج بھی تشکیل دیدی گئی ہے اور 46موبائل ٹیمیں اس مہم کا حصہ ہوںگے جس میں مرد اور عورت دونوں شامل ہوں گی جبکہ 18فکس سینٹر بھی ہوں گے جہاں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس کے علاوہ تھور گو اور کیاہونگ پل پر بھی پوائینٹ بنوائے جائیں گے جہاں سے بھی بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر زید نے کہا کہ شگر کو پولیو فری زون بنانا ہماری زمہ داری ہے اور ہم سب نے مل کر اس قومی مہم کو کامیاب بنانا ہے اس موقع پر انہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دیگر محکموں پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں بنوانے کا اعلان کردیا اور شگر کو دو زون میں تقسیم کرتے ہوئے برالدو زون میں ایکسئین بی اینڈ آر اور ڈی ایف او کی قیادت میں جبکہ باشہ زون میں ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی اور ڈی ڈی ایجوکیشن کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈی ایچ او اور اے سی شگر سینٹر میں نگرانی کرینگے تاکہ اس مہم میں کوئی خامی نہ رہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*