تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں پریس کلب کے نام پر حاصل کردہ سرکاری فنڈ ذاتی استعمال کا انکشاف۔

کھرمنگ(پ،ر) گزشتہ سال محکمہ ایل جی آر ڈی کھرمنگ کی جانب سے عوامی ترقیاتی فنڈز سے کٹوتی کرکے ضلع پریس کلب کیلئے ڈیرھ لاکھ فنڈ رکھا تھا۔ اُن پیسوں سے پریس کلب کے ذمہ داران نے بغیر کسی عمارت کے قیمتی فرنیچر و کمپیوٹر وغیرہ خرید لیا جو اس وقت چند افراد کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پسماندہ ترین ضلع میں سفارش اور اثر رسوخ کی بنیاد پر سرکاری فنڈز کا اس طرح بدریغ استعمال لمحہ فکریہ ہے کیونکہ اس وقت ضلعی انتظامیہ سیلاب کے پیش نظر مختلف مقامات پر حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے فنڈ نہ ہونے کا رونا روہے رہے ہیں دوسری طرف بغیر عمارت کے پریس کلب کیلئے فنڈز جاری کرنا اور اُس فنڈز سے بغیر دفتر کے فرنیچر خریدنا اور اُن فرنیچرز کا خود ساختہ عہدے داران کے گھروں اور دوکانوں کی زینت بنانا ذیادتی ہے۔ کھرمنگ کے عامل صحافیوں کا بھی اس حوالے سے شدید خدشات پایا جاتا ہے اُنکا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ضلع کھرمنگ کے کسی صحافی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور آج سرکاری فنڈ چند افرادکے دوکانوں اور گھروں کی زینت بنا ہوا ہے اس حوالے سے تحقیقات کرائیں اور ضلع کھرمنگ پریس کلب کیلئے فوری طور پر آفس کا انتظام کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لہذا ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اس حوالے سے اپنی ذمہ دایوں کو پورا کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*