تازہ ترین

محکمہ زراعت کا انوکھا کارنامہ ضلع شگر حشوپی گارڈنز میں تقریب۔

سکردو(ٹی این این) محکمہ زراعت شگر کی طرفسے پلانٹیشن ڈے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر ز تھے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں پر زور دیا کہ شجرکاری کی اہمیت کو سہی طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے، محکمہ زراعت اپنی عوامی خدمت کے کام کو پورے ڈسٹرکٹ میں پھیلایا جائے، کم وسائل کے باوجود کوشش کریں کہ کسانوں کی رہنمائی میں پوری توانائی بروئے کار لایا جائے۔ تقریب کی دوسری اہم بات شگر میں ریڈ پیاز کی کمرشل کاشت کا پیغام بھی تھا۔ ڈی ڈی زراعت شگر جی ایم ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نے پھل دار درختوں کی شجرکاری اور پھلوں کی اہمیت اور ضرورت پر رشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت شگر نے کم وسائل میں شگر میں پھلوں ضلع شگر میں زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا جارہا ہے اور شگر میں کسانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے انٹرنیشنل سطح پر سب سے مہنگی اور اعلی کوالٹی کا ریڈ پیاز مترادف کیا جارہا ہے اور ریڈ پیاز کا پچھلے سال کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اس سال کسانوں لو ریڈ پیاز کی اہمیت کی حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کیا جارہا ہے تقریب میں شگر کے تمام موضعات سے سرکردگان تشریف لائے تھے۔ شگر کے کسانوں کی نمایندگی کرتے ہوئے علاقے کے مشہور سماجی و سیاسی رہنما وزیر فدا علی نے محکمہ زراعت کی کوششوں کو سراہا اور کسانوں پر زور دیا کہ علاقے میں زراعت کو کمرشلائز کرنے کے لئے زراعی ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا جائے۔محمد ایوب بلغاری انچارج پی اے آر سی سب سٹیشن سکردو نے چیری ورائٹی بلاک اور سویا بین کی کاشت پر روشنی ڈالی،

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*