ڈسٹرک مجسٹریٹ نے رائیکوٹ میں ایکسائز پولیس کے تعاون سے رایئکوٹ پل سے فیری میڈوز چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس اورمنیٹرنگ کی۔ اس موقع پر موجود ایکسائز پولیس کے وہیکل ایکزامنر و انسپکٹر نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور انہیں پاسنگ سرٹیفکٹ جاری کیے ۔

چلاس(قادر حسین)مجسٹریٹ شیخ فرید نے رائیکوٹ میں ایکسائز پولیس کے تعاون سے رایئکوٹ پل سے فیری میڈوز چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس اورمنیٹرنگ کی۔ اس موقع پر موجود ایکسائز پولیس کے ویہکل ایکزامنر و انسپکٹر عارف نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور انہیں پاسنگ سرٹیفکٹ جاری کیے ۔ تحصلدار شیخ فریدنے فیری میڈوز جانے والی تمام گاڑیوں کو پاسنگ سرٹیفکٹ لازمی قرار دیا اور چوکی پر موجود اہلکار کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی گاڑی کو پاسنگ کے بغیر سواری اٹھانے کی اجاذت نہ دے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجسٹریٹ شیخ فرید اور انسپکٹر ایکسائز پولیس عارف شاہد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں گاڑیوں کے کرائے نامے بھی جاری کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے ،ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کو فٹ رکھیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc