بابوسر ناراں روٹ پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے اہم ترین ہدایات پر مبنی خوبصورت ہدایت نامہ (SOP)کا اجراء کیا گیا ہے ۔ایس پی دیامر رائے محمد اجمل

چلاس (تحریر نیوز)ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی جانب سے بابوسر ناراں روٹ پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے اہم ترین ہدایات پر مبنی خوبصورت ہدایت نامہ (SOP)کا اجراء کیا گیا ہے ۔ایس پی دیامر رائے اجمل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرامیر اللہ انسپکٹر محمد وکیل اور انچارج ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ عظمت شاہ نے بابوسر روڈ پر چلنے والے تمام ٹرانسپوٹرز میں ایس او پی تقسیم کیا۔ایس او پی میں بابوسر روڈ پر سفر سے متعلق ہدایات درج ہونے کے ساتھ ساتھ مشکلات اور مسائل کا سامنا ہونے کی صورت میں فورا پولیس سے رابطہ کرنے کیلئے نمبر درج ہیں ۔ دیامر پولیس میں یقیناتبدیلی آگئی ہے ،سابق ایس پی شعیب خرم کے بعد موجودہ ایس پی نے دیامر پولیس کے اندر اصلاحات اور تربیت کے حوالے سے اہم اقدامات اُٹھائیں ہیں ۔ایس پی دیامر رائے اجمل کی جانب سے ی ایس او پی کا اجراء ایک خوش کن اور مناسب ترین آغاز ہے ،جس سے مسافروں بالخصوص سیاحوں کیلئے خاطر خواہ مدد و رہنمائی ملے گی ۔ڈی ایس پی امیر اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر دیامر پولیس کی جانب سے جاری کردہ SOP سے استفادہ کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc