افسر شاہی کی انتہاء ،گانچھے کے ایک مقامی ہوٹل میں ٹائل نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خپلو برہم، ہوٹل کی پیالیاں توڑ دی۔

گانچھے( پ،ر) بدقسمتی سے افسر شاہی گلگت بلتستان میں نظام حکومت کا نام ہے یہاں جسے کے ہاتھ میں جو عہدہ ہوتا ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ اُس عہدے کی بنیاد پر جیسے بھی ممکن ہو من مانی کریں۔ ایسا ہی ایک واقعہ خپلو کے ہوٹل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر خپلو کے مین بازار علی مارکیٹ میں قائم مشہور و معروف ہوٹل سنی ہوٹل میں لگائے گئے چھاپے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خپلو فیاض احمد نے ہوٹل کے کیچن میں ٹائل نہ ہونے اورپیالی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پیالیاں دوسری منزل سے نیچے پھکوادیں اور 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے ہوٹل انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ چھاپے تک کیچن میں ٹائل نصب کر ے ورنہ پھر جرمانہ کیا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے اس حوالے سے رد عمل پیش کرتے ہوئے غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ چھاپے شوق سے ماریں لیکن عوام کو سہولیات بھی دیں اس وقت خپلو انتظامیہ عوام کی بجلی دینے میں ناکام ہوچکی ہے مسجدوں میں وضو کرنے کیلئے پانی تک دستیاب نہیں لیکن اختیارات کی بنیاد پر ذمہ داری نبھانے کے بجائے عوام کو تنگ کرتے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc