تازہ ترین

ایفاد پراجیکٹ کے تحت درختیں اور باغات بھی فرقہ وایت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر

گلگت(پ-ر)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے ایفاد پراجیکٹ نے گلگت بلتستان میں پھل دار درختوں کے باغات کی تقسیم کہیں فرقہ واریت کی بنیاد پر کیا ہے تو کہیں لسانیت کی بنیاد پر کیا ہے.گلگت بلتستان کے کئی زمینداروں نے شکایات میرے پاس جمع کروائے ہیں.گورنر گلگت بلتستان ایفاد پراجیکٹ کے خلاف نوٹس لیں. اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف نے گورنر گلگت بلتستان اور پراجیکٹ کوآرڈنیٹر ایفاد پراجیکٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے. انہوں نے کہا ہے ایفاد پراجیکٹ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ہے.ایفاد پراجیکٹ سے فائدہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کو ملنا چاہیئے. دوسری جانب سپریم اپیلیٹ کورٹ میں وزیر اعلی جعلی ڈگری کیس کو خارج کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج نے جاتے جاتے نمک حلالی کی مثال قائم کر دی.جب کیس کے حوالے سے فیصلہ ہونا تھا تب عدالت سے غائب ہو گئے اور ڈی بی مکمل نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ ملتوی کر دیا اور آج جاتے جاتے بغیر ڈی بی مکمل ہوئے کیس کو خارج کر دیا. یہ کیسے ممکن ہوا سمجھ سے بالاتر ہے.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*