تازہ ترین

نگر ،پریس کلب کے عہدیداران نے سرکاری اداروں کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔

نگر( اقبال راجوا) نگر پریس کلب تمام ضلعی اداروں کے سربراہان سے ان کی کار دگی بارے ان کے دفاتر میں مرحلہ وار ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں آج نگر پریس کلب کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگر پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نگر پریس کلب کی عمارت کے لئے سپریم کونسل نگر ،انجمن امامیہ نگر اور ڈی سی نگر سے فوری طور پر رابطہ کریں گے اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میںنگر پریس کلب کے لئے اراضی مختص کرادی جائے گی۔ ممبران پریس کلب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع نگر میں صحافیوں کے لئے ناکافی سہولیات کے باوجود عملی صحافت کو برقرار رکھا جائے گا اور گلگت بلتستان کے تمام اخباری مالکان سے سحافیوں کے لئے درپیش مسائل کو اپنے اخبارات میں نمایاں کوریج دینے سمیت ضلع نگر کے مسائل کو بھی خصوصی طور پرتمام اخبارات میں اہم ترین حصوں میں اشاعت کے لئے درخواست کی جائے گی۔ صحافیوں نے ضلعی اداروں کے سربراہاں سے اس کے محکمے کی کار دگی بارے میں تفصیلی انٹرویوز کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر شہزادسے ایک خصوصی نشست ایک دن بعد کی جائے گی جس میں تمام اقدامات او ر لائحہء عمل ترتیب دیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*