تازہ ترین

امریکی شکاری نے ایک لاکھ امریکی ڈالرادا کرکے گلگت بلتستان سےمارخور شکار کر لیا۔

گلگت(ٹی این این)امریکی شہری جان ایمسٹوسو نے قانونی طریقے گلگت بلتستان سے مارخور شکار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری جان ایمسٹوسو نے گلگت بلتستان میں وادی استور کے مقام پر مارخور کا شکار کھیلا۔مارخور کے شکار کی قیمت ایک کروڑ سے ڈیڑھ دو کروڑ تک بتایا جاتا ہے اور گلگت بلتستان میں ہر سال مارخور کی شکار کے لیے ہنٹنگ ٹرافی کے لیے بین الاقوامی سطح پر بولی ہوتی ہے، جو شکاری سب سے زیادہ بولی دیتا ہے اسی کو شکار کا لائسنس دے دیا جاتا ہے۔
وادی استور گلگت بلتستان کے مقام پر پہلی ہنٹنگ ٹرافی ایوارڈ کا انعقاد تھا اس شکاری سے وصول کردہ فیس کی وصولی کے رقمکا 80 ہزار ڈالر مقامی کمیونٹی، جب کہ 20 ہزار ڈالر حکومت کو ملیں گے۔ذرائع محکمہ جنگلات نے بتایا کہ شکاری جان ایمسٹوسو نے مارخور کے شکار کے لیے 1 لاکھ ڈالر فیس ادا کی ہے۔
یاد رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جو کہ مغربی کوہِ ہماليہ گلگت بلتستاب میں ذیادہ تر اپنا ٹھکانہ رکھتا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*