تازہ ترین

بھارت الیکشن سے قبل کچھ بھی کر سکتا ہے،ہمیں ہروقت تیار رہنا ہوگا۔ وزیر اعظم

باجوڑ( ویب ڈیسک /ٹی این این) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت الیکشن سے قبل کچھ بھی کر سکتا ہے ،ہم سب کوہروقت تیار رہنا ہو گا ،ہم امن چاہتے ہیں جس کیلئے ہم کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس وقت صرف بڑے ڈاکوؤں کو ہی خطرہ ہے ،جب بھی کرپشن کی بات کی جاتی ہے تو ان لوگوں کو جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگ جاتی ہے ،انہوں نے کہا ملک میں سابقہ دو این آر او نے بیڑہ غرق کر دیا ،پچھلے دس سالوں میں عوام کے خون پیسے کی کمائی کا بے دردی سے استعمال کیا گیا ،قوم اب سمجھ دار ہو گئی ہے ،عمران خان نے یقین دلایا کہ کسی کرپٹ شخص سے کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کا کسی کیساتھ این آر او ہو گا۔
باجوڑ کے عوام کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوانوں کیلئے بہت جلد روزگار سکیم لا رہے ہیں،قبائلی علاقے کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،ہم اس وقت معاشی طور پر بُرے وقت سے گزر رہے ہیں،ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،سرمایہ کاری سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی، ماضی میں پختونوں کے نام پر بہت سیاست ہو چکی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اب آگے بڑھناچاہتے ہیں، ہم یہاں سرمایہ کاری چاہتے ہیں جنگ نہیں، ہماری امن کی خواہش کوغلطی سے بھی کوئی کمزوری نہ سمجھے، بارہابھارت کوکہہ رہے ہیں جنگ کے بجائے تجارت کریں، ملک کی بہتری کیلئے میں نریندرمودی سے بات کیلئے بھی تیارہوں۔
کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا مسئلہ کشمیرمذاکرات سے حل کرلیں، کشمیر کے لوگوں کی دلیری کوسلام پیش کرتاہوں، وہ لوگ اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں، بھارت میں الیکشن ہیں آئندہ30 دن دھیان رکھنا پڑےگا، بھارت کی طرف سےکوئی کارروائی نہ کی جائے آپ نے چوکنارہناہے، آپ نے اپنی حفاظت کیلئے تیاررہناہے، پاکستانیوں کواپنی حفاظت کیلئے تیاررہناہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*