سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سعداللہ نیازی گزشہ روز ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے ہمراہ سول ہسپتال طاوس کا دورہ، ہسپتال میں صفائی اور مریضوں کیلئے سہولیات کی ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی۔

غذر (پ،ر)سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سعداللہ نیازی نے گزشہ روز ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے ہمراہ سول ہسپتال طاوس کا دورہ کیاانہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،علاج معالجے کا جائز ہ لیا،مریضوں کی مسائل سے اگاہی حاصل کی ۔ہسپتال میں صفائی کی ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس بیڈہسپتال میں لیبارٹری کیوں نہیں ہے ،مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ہسپتال میں جاری مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا وار موقعے پر مرمت کے کام کے لیے مزید 4 لاکھ ۔اور ہسپتال میں ٹف ٹائیل لگانے کے لیے 8روپے ریلزکرنے کی احکامات جاری کیا۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں موجود ڈینٹل یونٹ اور ایم سی ایچ سنیٹرکی تعریف کی اورہسپتال کے دیگراعملے کو ان کی تقلیدکرنے کی ہدایتی دی ۔سیکرٹری صحت نے فوری طورپر سول ہسپتال طاوس کے ڈینٹل ڈاکٹر،اوٹی اے کوڈیوٹی پر حاضرہونے کی ہدایت دی ۔سیکرٹری صحت نے اے کلاس ڈسپنسری ہندور اور اے کلاس ڈسپنسری سندھی کا بھی دورہ کیا۔سندھی اے کلاس ڈسپنسری میں ادویات اور فرنیچرنہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پی پی ایچ ائی کے حکام کو سندھی ڈسپنسری میں فوری طور پر ادویات اور فرنیچر پہنچانے کی بھی ہدایت دی ۔ سی کلاس ڈسپنسری یاسین خاض کے کمپونڈ وال کی تعمیر،فرنیچراور ڈسپنسری کو مرمت کرکے کے ساتھ ساتھ تھوئی میں ایم سی ایچ سینٹرقائم کرنے کے احکامات بھی جاری کیا۔سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ سول ہسپتال طاوس کو دس بیڈسے بڑاکر تیس بیڈکرنے کے لیے کاغذی کاروائی جاری بہت جلد طاوس ہسپتال کو اپ گریڈکیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc