تازہ ترین

مین ورسز وائلڈ پروگرام سے شہرت پانے والا ہئیر گرل کی اصل کہانی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ٹی این این) ڈسکوری چینل پر ایک مشہور و معروف پروگرام مین ورسز وائلڈ دنیا کا سب سے مقبول پروگرام ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا اس پروگرام کے مین کردار بئیر گرلز کے عجیب و غریب حرکات سے بھرے پروگرام کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہےسروے کے مطابق ان کی پروگرام کو نمبر پروگرام قرار دیا گیا ہے اور ان کی زندگی کی کہانی کچھ اس طرح ہے انہوں نے سکول چھوڑنے کے بعد بیئر گرلز نے برصغیر پر مقیم برطانوی فوج میں حصہ لینا چاہا۔ ہمالیہ اور مغربی بنگال کی پہاڑیوں کی کوہ پیمائی کی۔ فوج سے جڑنے کے بعداس نے 21 ایس اے ایس رجمنٹ 1997ء تک تین سالہ ڈیوٹی سر انجام دی۔ 1996ء میں پیراشوٹ کے ذریعے اترتے ہوئے خود کو زخمی کر دیا۔ اسکی چھتری 16 ہزار فٹ کی بلندی پر آدھی پھٹ گئی اور وہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ جس کی وجہ سے اسے اپنی پیٹھ کے سہارے گر کر زمین پر اترنا پڑا اس سے اسکی ریڑھ کی ہڈی کے تین اجزاء ٹوٹ گئے۔ اس کے سرجن کے مطابق وہ مر کے زندہ ہوا ہے۔ حادثے کی وجہ سے مفلوج بیئر کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہو گیا تھا کہ یہ آئندہ چل بھی سکے۔ اسے اگلا ایک سال فوج سےفوج سے باہر اپنی تندرستی کے لیے گزارنا پڑا۔تاہم، اپنی خالص وقفیت اور لگن کے ساتھ 1998ء میں اس نے اپنے بچپن کا خواب پورا کر ہی لیا۔ ریڑھ کی ہڈی کے ٹوٹنے کے 18 ماہ بعد ہی بیئر گرلز نے دنیا کی سب سے اونچی اور قاتل پہاڑ ماؤنت ایوریسٹ کو سر کرلیا۔ 23 سال کی عمر میں اس وقت کے سب سے کم عمر کوہ پیما کا اعزاز اس نے حاصل کیا جو ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھا یہ کہانی بیئر گرلز کی ہے جسے ڈسکوری چینل پر ایک مشہور و معروف پروگرام مین ورسز وائلڈ کی وجہ سے آفاقی شہرت ملی۔ اپنی خامیاں اور تکلیفوں کو پرے رکھ کے خود کو وقف کردینے والے لوگ ہی بعض اوقات وہ کر دکھاتے ہیں جو سننے میں نا ممکن سا لگتا ہے۔ بیئر کی کہانی بھی ہمارے لیے مشعل راہ جیسی ہے۔ تمام کے تمام انسان جو آج کامیاب نظر آتے ہیں، وہ ماضی میں کمر توڑ دینے والی مشکلوں کو مات دے کر آئے ہیں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*