تازہ ترین

ضلع نگر بننے سے لیکر اب تک سرکاری محکموں کی کار کردگی کے حوالے سے اہم رپورٹ۔

نگر( اقبال راجوا) ضلع نگر کی عوام نے ضلعی اداروں مین محکمہء ایل جی آر ڈی کوپہلی اور محکمہء زراعت کی کار کردگی دوسری پوزیشن کے لئے بہترین قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر کو قائم ہوئے تقریباً چار سال ہونے کو آرہے ہیں اسی اثناء میں جتنے محکموں نے باضابطہ طو ر کام کیا ہے ان میں محکمہء صحت سمیت دیگر کچھ اداروں نے مقامی حکومت اور دیہی ترقی کے محکمےLGRDسے ایک سال قبل اپنا کام شروع کیاتھا لیکن عوامی خدمات کے لحاظ سے عوامی حلقوں نے ایل جی آر ڈی سے کسی بھی دوسرے محکمے کو بہتر قرار نہیں دیا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہء ایل جی آرڈی کے متعلق کہنا ہے اس محکمے میں عوامی مشاورت کے زریعے اجتماعی ضرورت کے منصوبے کو حمتی قرار دیا جاتا ہے اور اس پر مقررہ مدت میں کام کی تکمیل کی جاتی ہے عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ اس محکمے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کو اس محکمے کو مختلف منصوبوں کے مطابق محدود رقم اور اس منصوبے کی تکمیل کا دورانیہ بھی دیا جاتا ہے ۔ محکمہء لوکل گورنمنٹ اور دہی ترقیات کے آفیسرز اور دیگر تمام ملازمین ان منصوبوں کی تکمیل تک لگاتار نگرانی کرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے ان منصوبوں کی بر وقت اور معیاری تکمیل ممکن ہوتی ہے۔ دیگر محکموںمیں عوامی حلقوں نے کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس ، محکمہء برقیات میں بھی کام کے حوالے سے سوال پر ان کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ عوام نے محکمہء صحت اور محکمہء تعمیرات عامہ میں اپنے مسائل کے حل سے متعلق ملے جلے رجحانات بیان کئے۔ عوام نے محکمہء تعلیم نگر کی آج کل کی کار کردگی کو اچانک دوڑ دھوپ قرار دیا جبکہ ان کے پچھلے سالوں کی کردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ۔محکمہء پولس نگر سے متعلق کار کرگی کے سوال پر عوام کا کہنا ہے کہ اس محکمے پر زیادہ زمہ داریاں ہونے کے باوجود عوام کو کوئی شکایت نہ ہونا انتہائی خوشگوار احساس ہے۔ دیگر محکموں ۔ڈسٹرکٹ کونسل،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،محکمہء خزانہ ،محکمہء اے جی پی آر ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں سے متعلق عوام نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں کام کے حوالے سے بھی خوشگوار احساس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس تک ہر سائل کی رسائی سب سے اچھی بات محسوس ہوتی ہے۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی سی آفس صوبائی انتظامی اور سیاسی حکومت دونوں کا نمائندہ ہوتا ہے اس لئے ان کی کار کردگی کو صوبائی سیاسی اور انتظامی حکومت کا نگر سے روئیے کی علامت قرار دیا ۔ جیسا روئیہ صوبے کی انتظامی اور سیاسی حکومت کہے گی اسی کا عملی مظاہرہ ڈی سی دفتر سے ہوگا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*