تازہ ترین

ناقص صفائی اور این او سی کے بغیر فیکٹری چلانے پر گلگت میں فیکٹری سیل اور بھاری جرمانہ عائد۔

گلگت (پ،ر) سعادات پولٹری پروٹین فیکٹری سیل30 ہزار جرمانہ عائد EPA سے NOC لیکر پیش کرنے کا حکم اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کے حکم پر ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے شروٹ تھینگی میں سعادت پولٹری پروٹین فیکٹری کے اچانک چھاپے کے موقع پر ناقص صفائی اور این او سی کے بغیر فیکٹری کھولنے پر مالک کو اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے ٹرائل کی اور فوڈ انسپکٹر کیجانب سے دلائل دینے کے بعد مالک کو اپنی صفائی میں بیان دینے کو کہا پولٹری پروٹین فیکٹری مالک نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو مطمئن نہ کرسکا اور نہ ہی این او سی پیش کیا جس پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے عوامی مفاد عامہ کے تحت زیر دفعہ 269/278پاکستان پینل کورٹ کے تحت تاحکم ثانی فیکٹری کو سیل 30ہزار روپے جرمانہ اور 24گھنٹے کے اندر فیکٹری کو خود صفائی کرنے کا حکم دے دیا اس موقع پر انہوں نے EPAسے فیکٹری کو کھولنے کیلئے NOCلینے کا بھی حکم دیا بصورت دیگر فیکٹری کو سیل رکھا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد عامہ اور صحت عامہ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،روزانہ کے بنیادوں پر فوڈ انسپکٹر میونسپل فورس کے ہمراہ کاروائی جاری رکھیں اور شکایات کے ازالے کیلئے فعال کردار ادا کریں تاکہ غیر قانونی اقدامات کو روکا جاسکے اور عوام کو فوری طور پر ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاسکیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*