تازہ ترین

ضلع دیامر میں انسداد جرائم اور امن عامہ سے متعلق پولیس افسران کا اہم اجلاس۔

چلاس(پ۔ر) سپریٹنڈنٹ آف پولیس دیامر محمدعمران کھوکھر کے زیر صدارت دیامر پولیس کے سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs کا انسداد جرائم اور امن عامہ سے متعلق اہم اجلاس، کانفرنس روم ایس پی آفس دیامر منعقد ہوئی ۔ دوران اجلاس ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور مختلف پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور پر حاصل شدہ اور درکار پیشرفت سے متعلق تفصیلی گفت و شنید کی گئی ۔ اس موقع پر تمام SHOs نے متعلقہ تھانہ جات میں فوجداری مقدمات کے اندراج ، تفتیش اور مجرمان اشتہاری ، عدالتی مفروران اور دیگر مطلوب عناصر کےحوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس پی دیامر نے تھانہ KKH چلاس ، تھانہ تانگیر اور تھانہ داریل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر راجی الرحمت تھانہ داریل ، SI جاوید اقبال SHO تھانہ KKH اور SI خوشحال خان SHO تھانہ تانگیر جبکہ پولیس کے دیگر شعبہ جات و برانچز میں اعلی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر SI محمدوکیل اور انچارج ٹریفک برانچ SI محمد مصطفے کو خصوصی شاباش اور نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر پولیس افیسران سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی دیامر نے کہا کہ امن و امان کا قیام ، تیزرفتار اور معیاری پیشہ ورانہ خدمات کو یقینی بنانا پولیس کی اہم ترین ذمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے تمام SDPOs اور SHOs اپنے حدود اختیار میں قانون کے موثر اطلاق کے یقینی بنائیں اور عوام کی جان مال اور عزت کے تحفظ کو ہمہ وقت مقدم رکھیں۔ ایس پی محمد عمران کھوکھر نے کہا کہ پولیس سروس میں پیشہ ورانہ غفلت اور بدیانتی کا عنصر ناقابل قبول عمل ہیں لہذا تمام افسران دیانتداری اور میرٹ کو اپنا اولین شعار بنائیں اور مکمل جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ پیشہ ورانہ خدمات انجام دیکر ہرقسم کی دہشت گردی اور جرائم پسندانہ رجحانات کا قلع قمع کریں۔ ایس پی دیامر نے تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ ہرسطح پر مطلوب مجرمان کا بھرپور تعاقب کرتے ہوئے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے ۔انہوں نے اس دوران SHO کی سفارشات کی روشنی میں مختلف پیشہ ورانہ امور سے متعلق احکامات بھی جاری کئے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*