گلگت بلتستان کے معروف سوشل فورم ( گلگت بلتستان تھنکرز فورم ) کی جانب سے سکردو میں متاثرین سیلاب میں فنڈز کی تقسیم، اگلے مرحلے میں دیامر کے متاثرین میں فنڈز تقسیم کیا جائے گا۔

سکردو( پ،ر) گلگت بلتستان کے مشہور معروف وٹس ایپ گروپ( گلگت بلتستان تھنکرز فورم) کے پلیٹ فارم سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے ایک ماہ تک مسلسل چندہ مہم شروع کیا تھا، جس میں جموں کشمیر گلگت بلتستان ڈولپمنٹ فورم، جموں لیبریشن فرنٹ( نظریاتی) اور جموں کشمیر پی این پی کے ساتھ آذاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں نے جذبہ انسانیت کے تحت حصہ لیا۔ اس فورم کی توسط سے جمع ہونے والے رقوم کی تقسیم کیلئے غیر سیاسی بنیادوں پر ایک کمیٹی تشکیل دیکر سکردو اور دیامر کے متاثرین سیلاب میں فنڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار اایساہوا ہے کہ جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے متفقہ پلیٹ فارم پر اس قسم کے سماجی کام میں حصہ لیا ہو۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی میل ملاپ سے متنازعہ خطوں کے عوام کا ایک دوسرے کے درمیان پھیلائی ہوئی بدگمانیوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc