تازہ ترین

سکردو میں چورسرگرم، لاکھوں کی واردات کرکے منظرعام سے غائب۔

سکردو(ٹی این این) سکردو شہر میں واقع علی پلازہ میں رات گئے چوروں نے صفایا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے نہایت کی مہارت کے ساتھ علی پلازہ نیا بازار سکردو میں واقع گارمنٹس اور موبائل کے دوکانوں کے دروازے توڑ کر تین لاکھ سے زائد مالیت کے سامان لیکر رفو چکر ہوگیا۔ مالکان کے مطابق دوکان کے دروزے سیکورٹی کے عین مطابق ہونے کے باجود مہارت سے توڑنا اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ چور تربیت یافتہ ہے لیکن پولیس کی جانب سے تاحال چوروں کی گرفتاری عمل میں نہ لانا سوالیہ نشان ہے۔ دوسری طرف سکردو پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور پولیس جلد چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکردو جیسے پُرامن شہر میں اس طرح کے واقعات کا ہونا بلتستان پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے پولیس کی نااہلی کے وجہ سے اس وقت سکردو میں ہر قسم کے جرائم جڑ پکڑ رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی مقامی اخبارات میں اس قسم کے واقعات کی خبر چھپتی ہے جو کہ مزید تشویش پیدا کر رہا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*