تازہ ترین

مودی سرکار کا یوٹیوب انتظامیہ سے بڑا مطالبہ، ہندوستانی لاج رکھنے کی درخواست۔

نئی دہلی(نیوز آن لائن/ٹی این این)غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے انفرمیشن اینڈٹیکنالوجی نے دینا کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان میں گرفتار بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی11 ویڈیوز کو فوری طور پرہٹائے۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی وزیر نے سرچ انجن گوگل سے بھی اس بارے میں رابطہ کیاہے۔ گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئےجہاں تک ممکن ہوگا جائز درخواستوں پر غور کرتے ہوئے اس مواد کو ہٹا دے گی۔
واضح رہے کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جب کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو کوصارفین کی جانب سے فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر سمیت کئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئرکیاجارہا ہے جو بھارت کے لیے پوری دنیا میں سبکی کا باعث بن رہی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*