دیامر ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے نے شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر سڑک سرکنے کے نوٹس لے لیا۔

چلاس ( شہاب الدین غوری) ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک اور جی بی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے تتہ پانی کے مقام پر پہاڑ سرک کر سڑک کے اوپر اور نیچے شگاف پڑنے کا نوٹس لیا ہے جس کے بعد جی بی ڈی ایم اے دیامر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی خان اور سب انجینئر اشتیاق نے متاثرہ ایریا کا وزٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سڑک کے اوپر سائیڈ پر پہاڑ سرکنے سے تقریباً ڈھائی فٹ کا شگاف پڑا ہے جبکہ سڑک کے نچلی سائیڈ پہ آٹھ انچ کا شگاف پڑا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ جی بی ڈی ایم اے اور اے کے اے ایچ کی مشترکہ جیالوجسٹ کی ایک ٹیم دو سے تین دن میں متاثرہ ایریا کا وزٹ کرے گی ۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیامر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو سڑک پر شگاف پڑنے اور اس کے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے فوری متاثرہ ایریا کا وزٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc