سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت، سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوگیا۔

نئی دہلی(آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این) پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد سعودی ولی عہد کا بھارت میں بھی سرمایہ کاری کرنے کااعلان۔تفصیلات کےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت کا دورہ کیا انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کے سعودی عرب بھارت میں آئندہ دو سالوں کے دوران 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر ستخط بھی ہوئے۔
بھارت میں 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں انفرااسٹرکچر، ٹورازم، ہاؤسنگ، براڈکاسٹنگ اور انویسٹمنٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چین پہنچ گئے ہے جب کہ اس کے بعد جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc