گلگت بلتستان میں تین ججز کی ترقیاں اورنو ججز کے تبادلے کی سمری کی منظوری دے دی گئی اور نوٹفیکشن جاری کردیا۔

گلگت ( نامہ نگار) چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کے حکم پر رجسٹرار چیف کورٹ نے ججوں کی تبادلوں اور ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی لقمان حکیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ20کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ21میں ترقی دیدی گئی ہے، اس کے علاوہ گریڈ19 کے سینیر سول جج سید محمد فیصل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ20 جبکہ سول جج گریڈ18 محمد یوسف کو سینئر سول جج گریڈ19 میں ترقی دی گئی ہے۔اسی طرح نو فاضل ججوں کا بین اضلاعی تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لقمان حکیم کو دیامر سے گانچھے ،راجہ منہاج علی کو ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج سکردو سے نگرجبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل احمد خان کا نگر سے دیامرتبادلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سید محمد فیصل کو سینئر سول جج سکردو سے ترقی دے کر ایڈیشنل سیشن جج سکردوجبکہ سینئر سول جج راحت علی چنگیزی کو استور سے سکردواور سینئر سو ل جج حبیب اللہ کاخپلو سے استورتبادلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سول جج محمد یوسف کو سینئر سول جج گریڈ 19میں ترقی دے کر گلگت سے خپلو سمیت سول جج مشبہ روم اور ڈاغونی کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا ہے جبکہ سول جج دلشاد علی حیدر کو ہنزہ سے سول جج سکردو اور سول جج شیرباز علی کو سکردوسے ہنزہ تبادلہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc