چیف سیکرٹری کا دور غذر، ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں میں مسلسل تاخیر پر اظہار برہمی،ضلعی انتظامیہ کی دوڑئیں لگ گئی،ترقیاتی کاموں کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ۔

غذر(نامہ نگار) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے سخت برہمی اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں تعمیراتی کام میں تاخیر انتہائی افسوس ناک ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی اخراجات نہ ہونے باعث بجٹ سرنڈر کردیا گیا تھا اور اس سال بھی کام کی رفتار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس منصوبے کے لئے مختص بجٹ پھر سے سرنڈر ہوجائیگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی اضافی تعمیرات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ غذر اپنا قبلہ درست کرے اور کارکردگی میں مزید بہتری لائے اب میں تعمیراتی منصوبوں کا براہ راست نگرانی کروں گا اور دس دن کے بعد منصوبے کا دوبارہ سے جائزہ لینے پہنچ جاؤں گا اس وقت کسی بھی قسم کا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
ہسپتال میں آپریشن تھیٹر میں بہترین مشینری کی موجودگی کے باوجود تھیٹر کی بندش پر سرزش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اپنی کارکردگی کے جوابدہ ہیں اور ادارے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ گلگت بلتستان کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے لیکن سہولیات کا بھی فقدان ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کا بند رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونی چاہیے۔ سیکرٹری ہیلتھ، ڈی سی غذر اور ایم ایس مل کر ہر صورت میں ڈی ایچ کیو گاہکوچ میں آپریشن تھیٹر چلانے کے لئے اقدامات کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc