پولیس ٹرینگ کالج سکوار میں زیر تربیت پولیس کے جوانوں کوغیر معیاری کھلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے،معاملہ تحقیق طلب ہے۔

گلگت( نامہ نگار) گزشتہ روز پولیس ٹرینگ کالج میں ناقص کھانے کی وجہ سے چالیس کے قریب جوانوں کی حالت تشویشناک ہوگئی لیکن کسی نے اس گھناونی کام میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کیلئے نہ ہی احتجاج کیا نہ اخباری بیانات جاری کئے ۔  پولیس کے زیر تربیت جوانوں کو ناقص کھانا کھلانا درحقیقت ہمارے نظام میں موجود کالی بھیڑوں اور ہماری اجتماعی غفلت کا نتیجہ ہے ۔ گزشتہ کئی ماہ سے مختلف سوشل فورمز اور اخبارات  میں حکومت کو اگاہ کیا جارہا تھا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں جتنی بھی خوردنی اشیا آرہی ہیں جن میں ستر فیصد غیر معیاری ہیں اورسوات ،مینگورہ میں خاص طور پر گلگت بلتستان کے لئے غیر معیاری مواد غذا تیارکئے جاتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت کرنے والے غیر مقامی افسر شاہی کو صرف زمینوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا اُنہیں گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی سروکار نظر نہیں آتا۔

حکومت کو چاہئے کہ گلگت بلتستان کیلئے فوڈ سپلائی پالیسی بنائیں اور تمام گمنام کمپینوں کے پراڈکٹ پر پابندی عائد کریں اور اس حوالے سے قانون ساز اسمبلی میں کوئی میکنزم تیار کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc