حکومتی عدم توجہی سے پریشان گلگت کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کوہلوں کی صفائی کا کام شروع کردیا۔

گلگت ( نامہ نگار) ایک طرف گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی کے بلند بانگ دعوے دوسری طرف عوام بنیادی سہولیات سے محروم نظر آتا ہے۔ گلگت کے محلہ، امپھری،محبتی اور کشروٹ کے عوام نے حکومت سے کئی بار کوہلوں کی صفائی کیلئے فریاد کرنے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ یوں اہلیان علاقہ نے حکومتی عدم توجہی سے تنگ آکر اپنی مدد آب کے تحت کوہلوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا تاکہ کھیتوں اور باغات کیلئے پانی  کی فراہمی میں کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔

عمائدین علاقہ کا کہنا تھا کہ اس وقت گلگت کے اندر ترقیاتی کام صرف اخباری بیانات میں نظر آتا ہے حقیقت میں عوا می نمائندوں کو کرپشن اور اقرباء پروری سے فرصت نہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc