صاف ستھرا گلگت بلتستان کے دعویدار وزیر اعلیٰ اپنے دفتر کے سامنے کی سڑک کو صاف کروانے میں ناکام،سڑک کنارے موجود گندگی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔

گلگت ( نامہ نگار) گلگت بلتستان میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے بلند بانگ دعوے اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اُنہیں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ناقص صفائی کے انتظامات بہتر بنانا دور کی بات، اس وقت وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے کا سڑک گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے لیکن کسی بھی وزیر مشیر یا خود وزیر اعلیٰ نے اس طرف توجہ دینے کی زحمت نہیں کی ہوئی ہے جس کے سبب اس سڑک سے گزرتے شہریوں کو گندے پانی کی بدبو سے شدید پریشانیوں کا سامنا اور پیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔مگر تحت گلگت کے والی غافل نظر آتا ہے۔

حکومت کو چاہئے کہ صرف دعوں کے بجائے پہلے وزیر اعلیٰ ہاوس کے اردگرد کی صفائی ستھرائی پر دھیان دیں تاکہ عوام جھوٹے بیانات پر بھی کچھ حد تک وقتی طور کیلئے یقین کرسکے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc