دیامر ہڈر ویلی میں پانچ کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا، واپڈا کے حاکم کو ناقص تعمیرات کے حوالے سے اگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ہڈر تحفظ کمیٹی

چلاس( شہاب الدین غوری) ہڈر تحفظ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ واپڈا نے ہڈر ویلی میں پانچ کلومیٹر سڑک انتہائی ناقص بنائی ہے۔ ناقص میٹریل استعمال کیا گیاہے۔واپڈا پانچ کلومیٹر سڑک کی تعمیر میں عوامی شکایات کا ازالہ نہیں کرسکتی ہے تو بڑے بڑے عوامی مسائل کبھی حل نہیں کر سکتی ہے۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکار ٹھیکیدار ہیں اور پاکستان کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ واپڈا ہی ہے۔اراکین نے مزید کہا کہ اب ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ کالاباغ ڈیم تعمیر نہ ہونے کا سبب عوام نہیں بلکہ واپڈا ہی ہے۔ہم نے واپڈا کے تمام حکام کو سڑک کی ناقص تعمیرات اور ناقص مٹیریل استعمال کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب ہم انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc