ضلع کھرمنگ موضع مادھوپور کے عوام مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،شارع کھرمنگ کئی گھنٹے تک جام۔

کھرمنگ( نامہ نگار) محرم الحرام کی آمد سے پہلے بجلی کا مسلہ حل نہ کرنے اورمادھوپور میں نصب بجلی کا ٹرانسفرمر جو گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑی ہے اس ٹھیک نہ کرنے کے خلاف اہلیان علاقہ شاہراہ کھرمنگ کو بند کرکے احتجاج کیا، عوام کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ محرام الحرام کے کے مقدس مہنے کی آمد سے پہلے بجلی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفرمر کے مسلے کو حل کریں۔لیکن کوئی سُننے والا نہیں عوام کا کہنا تھا کہ لہذا اس مسلے کو حل نہیں کیا گیا تو اگلی مرتبہ طولتی کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc