ضلع نگر چھلت ٹاون ایریاء کے مختلف مارکیٹوں میں غیر قانونی ایندھنی تیل کھلے عام فروخت ہورہے ہیں ،مارکیٹوں میں دکانوں کے اندرغیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے پیٹرول ،ڈیزل اورتیل مٹی کے کاروبار کو بند کرایا جائے۔ عوام کا مطالبہ

نگر( نامہ نگار) ضلع نگر چھلت مین ٹاون ایریاء میں مختلف مارکیٹوں کو غیر قانونی ایندحنی تیل کے کھلے عام فروخت سے شدید خطرہ ، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کے اندرغیر قانونی طور پر فرخت ہونے والے پیٹرول ،ڈیزل اورتیل مٹی کے کاروبار کو بند کرایا جائے۔ عوامی حلقوں اور مختلف دکانداروں نے ڈپٹی کمشنر نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ جب ڈپٹی کمشنر نگر نے ان خطرات کے پیش نظر ایک ہی دکان کو مارکیٹوں سے دور تیل فروخت کرنے کی اجازت دی ہے تو پر اس پر عملدرآمدگی کے بجائے اور زیادہ دکانوں میں غیر قانونی طور پر من مانے نرخون پر تیل کی فروخت کا دندہ جاری ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خدا نہ خواستہ اگر کسی طرح کوئی چنگاری کسی طرف سے آجائے تو مارکیٹ کے مارکیٹ جل کر خاکستر ہو سکتے ہیں اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ کروڑوں کا نقصان ہو سکتا ہے ۔ پولیس نے متعدد بار چھاپے کے بعد کئی دکانوں کو سیل کیا اور بند نہ کرنے کی صورت جرمانہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے تیل کے دکانوں میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت ان دکانوں سے متصل بینک اور دیگر مالیاتی ادارے اور کلینکس بھی قائم ہیں۔ لیکن تیل فروخت کرنے کا یہ کام جاری و ساری ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc